سردار مسعود خان ، وزیر سماجی بہبود نورین عارف نے آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا
ساڑھے 9 کروڑ کی لاگت سے بنائے گئے گرلز ہاسٹل میں 171طالبات کو رہائش کی سہولیات میسر آئینگی جدید ہاسٹل کے افتتاح سے طالبات کے والدین اپنی بچیوں کے تحفظ سے اطمینان محسوس کرینگے، نورین عارف
ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:44
(جاری ہے)
بعد ازاں گرلز ہاسٹل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی مہمان خصوصی وزیر سماجی بہبود نورین عارف تھیں جبکہ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر تقریب میں بطور خاص شریک ہوئے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر سماجی بہبود نورین عارف نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی رہائش کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ ہاسٹل کا افتتاح جہاں ان طالبات کیلئے باعث مسرت ہے وہاں طالبات کے والدین بھی اپنی بچیوں کے تحفظ سے اطمینان محسوس کرینگے، وزیر حکومت نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں بہترین سہولیات سے آراستہ عمارت کی تعمیر ایک چیلنج تھا جسے ممکن بنایا گیا۔ یونیورسٹی چہلہ کیمپس کی چاردیواری کے اندر نو تعمیر شدہ عمارت میں قیام کے بعد طالبات پہلے سے بہتر ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گی، دور دراز سے آنے والی طالبات کو قبل ازیں اپنی رہائش کے سلسلہ میں انتہائی مشکلات کا سامنا تھا، تقریب سے خطاب میں جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مکانیت کی کمی کی وجہ سے کوالٹی آف ایجوکیشن ،گورنس اور نظم وضبط پر برائے راست اثر پڑتا ہے، قبل ازیں طالبات پرائیویٹ ہاسٹلز میں رہائش پذیر تھیں جہاں انہیں مختلف مسائل کا سامنا تھا، ہماری ترجیح تھی کہ طالبات کو یونیورسٹی کے اندر ہی رہائش کی سہولیات مہیا کی جائیں،آج الحمد اللہ طالبات کو پہلے سے بہتر سہولیات سے آراستہ ہاسٹل کی عمارت میسر آئی۔ یونیورسٹی کے اندر ہاسٹل سے طالبات کے تعلیمی ماحول پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر نے کیا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر کلیم عباسی اور انکی ٹیم مبارکبا د کی مستحق ہے جنہوں نے طالبات کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ گرلز ہاسٹل کی عمارت کا قیام ممکن بنایا، محدود وسائل کے باجود جامعہ کشمیر طلبہ کو بہترین سہولیات اور تعلیمی ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائر یکٹر ادارہ امور طلبہ ڈاکٹرمنظور حسین نے سرانجام دیے، تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم، رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،، ڈائر یکٹر ورکس حافظ روشن دین، ڈائر یکٹر ادارہ امور طلبہ پروفیسر عامر فاروق ، کوادڑینٹر کنگ عبد اللہ کیمپس سید ذوارنقوی، چیئرمین شعبہ کمپوٹرسائنسز ڈاکٹر شرجیل سعید، ڈائر یکٹر جہلم ویلی کیمپس امتیاز احمد اعوان،فیکلٹی ممبر شعبہ اردو افضال عالم کے علاوہ شعبہ ورکس، سٹیٹ،شعبہ امور طلبہ کے آفیسرز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.