محکمہ گیس بھی کے الیکٹرک کی روش پر چل نکلا،صدرو وزیراعظم نوٹس لیں، سردارذوالفقار

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے کراچی کے مختلف علاقوں اور لیاری کے علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے گیس کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہری بل ادا کرتے ہیں ،سہولیات اور گیس کی بلاتعطل فراہمی حکومت اور محکمہ گیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

لگتا ہے محکمہ گیس بھی کے الیکٹرک کی روش پر چل پڑی ہے ۔ گیس کی بندش بدترین معاشی حالت کا شکار غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں پر اضافی مال بوجھ کا باعث بن رہی ہے ۔ صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ عوام کو گیس کی بندش سے نجات دلائیں اور کئی دنوں سے اذیت کاشکار بنانے کے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ گیس کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز لیاری کے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں کی شکایات سنتے ہوئے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر پاسبان لیاری ٹائون کے صدر اکرم حسین آگریا ،پی ایس 107کے صدر فضل ربی خان ،زونل آرگنائز جاوید اقبال ،امجد بلوچ ،اختر قریشی ،رمضان بلوچ ،تحسین بلوچ ،اللہ دوست ،راشد خان ،اللہ دوست ،عارف جلب ،صابر شاہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ پاسبان رہنمائوں نے لیاری کے علاقے نوالین ،جاقی محلہ ،بکرا پیڑی ،سنگو لین ،چاکیواڑہ ،میراں پیر موسیٰ لیں ،کلری احمد شاہ بخاری روڈ ،گل محمد لین ،شاہ بیگ لین ،،بغدادی ،نیا آباد ،ہنگورہ آباد ،بہار کالونی و دیگر علاقوں کا دورہ کیا ۔

پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ صرف لیاری نہیں کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی گیس کی کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے اور حکمران اور محکمہ گیس کے حکام خواب خرگوش کی نیند سورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف بل لینا محکمہ گیس کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کو گیس کی بلاتعطل فراہمی بھی یقینی بنانا محکمہ گیس کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں حقوق کی بیداری کے لئے مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ جب تک محکمے کے اعلیٰ حکام کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک اداروں کو لگام دینا اور عوام کو بلاتعطل سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں۔ حکومت اور محکمہ گیس کے حکام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں ۔عوام کو اذیت کا شکار بنانے کا سلسلہ بند کیا جائی