Live Updates

امریکی ماہرین کی ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز

پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے امریکی صدر ،وزیراعظم کو دورے کی دعوت دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 9 دسمبر 2018 12:14

امریکی ماہرین کی ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 دسمبر 2018ء ) :امریکی ماہرین و تھنک ٹینک نے پاکستان سے تعلق بہتر کرنے کے لیے امریکی صدر کو تجویز دی ہے کہ وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کے دورے کی دعوت دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کبھی بھی مثالی نہیں رہے۔کبھی امریکہ کا جھکاو پاکستان کی جانب بڑھ جاتا ہے اور کبھی پاکستان کی مخالفت بھی کرنے لگتا ہے۔

گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ کی بیان بازیوں سے خراب ہونے والے تعلقات کا اثر اب تک باقی ہے۔کچھ روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تو وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹرمپ کو کرارا جواب دیا جس کے بعد تعلقات میں کچھ کشیدگی بھی دیکھنے کو ملی تاہم اس کے کچھ ہی روز بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مدد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو خط لکھ دیا جس کا جواب دینے کا فیصلہ بھی پاکستان کی جانب سے کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کے ماہرین نے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اچھا کیا ہے کہ انہوں نے ٹوئیٹر کا سہارا لینے کی بجائے پاکستان کو خط لکھا ہے۔جانسن ٹرے کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حالیہ انٹرویو سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان نے اپنی پالیسی کا رخ امریکہ کی جانب سے موڑ کر چین اور روس کی جانب کر دیا ہے۔مائیکل رائٹس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے عمران خان کو وائٹ ہاوس کے دورے کی دعوت دیں اور خود ان سے معاملات طے کریں۔                                                                           
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات