وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کی سربراہی میں عہدیداران پرمشتمل وفد کی ملاقات
تحریک انصاف کی حکومت ملک میں تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ اورتحفظ دیناچاہتی ہے، بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں ، تجارت، سرمایہ کاری اوربرآمدات کے فروغ کیلئے تاجروں اورسرمایہ کاروں کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے وزیراعظم عمران خان کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
اتوار 9 دسمبر 2018 18:00
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ ان کی حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے،ہم بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ، تحفظ اور مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس اس لئے آیا ہوں کے آپ ہمیں تجاویز دیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں ، سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے استعدادکارموجود ہے ۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ملک میں مالی استحکام اور آچھی کارکردگی پر حکومت کی مالیاتی ٹیم کی تعریف کی۔ وفد نے وزیر اعظم کو سٹاک بروکرز اور اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے دیگر امور پر آگاہ کیا اور مالیاتی استحکام کے لے تجاویز پیش کیں ، وزیراعظم نے بیشتر بیشتر تجاویز منظور کیں۔ وفد نے حکومت کی مالیاتی پالیسی پر حکومت کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ ملاقات میں ٹیکس بیس کو بڑھانے، اسٹاک مارکیٹس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور غیر قانونی ادائیگیوں کی روک تھام پر اتفاق کیا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پارٹی رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم سے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ نے ملاقات کی اور ان سے صوبے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.