ڈگری کالج انوار شریف میں تین روز مینارہ نور تقاریب اختتام پذیرہو گئی

پیر 10 دسمبر 2018 13:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈگری کالج انوار شریف میں تین روز مینارہ نور تقاریب اختتام پذیر،میلاد النبیؐ کے حوالے سے منعقدہ تقاریب کے پہلے دن سال اول تا سال چہارم کے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا،سال دوم کی طالبہ سویرا بیگ نے پہلی ،سال سوم کی طالبہ مشعل خان نے دوسری اور سال سوم کی ہی طالبہ زرینہ زمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،دوسرے دن طلبہ و طالبات کے درمیان حضورؐ بہ حیثیت خاتم النبین کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں سال دوم کی طالبہ اقصیٰ جاوید نے پہلی ،سال اول کی طالبہ خنساء نے دوسری اور سال دوم کے طالب علم زوہیب مغل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اختتامی تقریب کے تین سیشن ہوئے ،پہلے سیشن میں کالج کے طلبہ اور طالبات نے بہ حضور رسالت مآب گلہائے عقیدت پیش کیے ،طلبہ میں نہم سے سال چہارم تک کے تمام طلبہ و طالبات نے پرجوش شروع کی ،دوسرے سیشن میں اساتذہ نے اظہار خیال کیا ،شعبہ مڈل کی نمائندگی حبیب خان ،شعبہ سکینڈری کی نمائندگی اجمل خان نے کی ،کالج سے کامران قادری ،پروفیسر شہاب الدین ،محمد ذاکر نے سیرت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ،تیسرے سیشن میں پرنسپل ادارہ نے عشق تمام مصطفی ؐ کے عنوان سے گفتگو کی اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ سیرت کو اپنائیں ،اپنی زندگیوں میں نظم و ضبط اور توازن لائیں اور وقت کی قدر کریں ،کیوں کہ آپ ؐ کا انقلاب وقت کی قدر سکھاتا ہے ،پروگرام کا اختتام اجتماعی دعا سے کیا گیا جس کے بعد طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :