سرگودھا اورگردونواح میں بارش کے باعث موسم قدرے سرد ہوگیا

پیر 10 دسمبر 2018 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سرگودھا اور گردونواح میں پیر کو ہونے والی بارش کے باعث موسم قدرے سرد ہوگیا ، بارش سے کنو کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

بارش سیکماد کی فصل کو بھی بارش سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ بارش کے باعث جہاں کنو اور کماد کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے، وہاں پر خشک سردی سے پھیلنے والا نزلہ، زکام، کھانسی، بخار کی بیماریوں کے خاتمے میں بھی بہتری آئیگی ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :