Live Updates

وزیراعظم سے تاجروں کی ملاقات کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر

کے ایس ای 100 انڈیکس نے 600 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرلی

پیر 10 دسمبر 2018 16:43

وزیراعظم سے تاجروں کی ملاقات کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی آگئی۔وزیراعظم کے دورہ کراچی اور تاجروں کے وفد کی ملاقات کے بعد مثبت اقدامات کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر آگئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی۔

(جاری ہے)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی سے 138 روپے 50 پیسے سے آغاز ہوا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی ترجیحات اور پالیسی واضح کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں، تاجر ہمیں تجاویز دیں، بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات