کوآپریٹوہاسنگ سوسائٹیز میں ایس بی سی اے صرف نقشے کی منظوری اوربرخلاف یابغیراجازت تعمیرات کے خلاف کارروائی کااختیاررکھتی ہے، ڈی جی ایس بی سی اے

کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اس کیلئے نقصاندہ عوامل پورے ملک کی معیشت کے لئے خطرناک ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب

پیر 10 دسمبر 2018 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے زیراہتمام شعبہ ہاسنگ وتعمیرات میں بدعنوانی کی روک تھام کے عنوان سے ایک سیمینا ر ، ارینہ کلب کارساز کراچی میں منعقدہواجس میں نیب ،اینٹی کرپشن اورشہری محکموں سمیت آباداورکرنٹ وپرنٹ میڈیاکے اکابرین شریک ہوئے۔معروف نعت خواں شاہ رخ قادری نے تلاوت کلام پاک اورحمدونعت کانذرانہ پیش کیاجس کے بعدسیمینارکاباقاعدہ آغاز ہواجبکہ اسٹیج نظامت کے فرائض اداکرتے ہوئے سینئرڈائریکٹرآشکاردوارنے مہمان گرامی قدرکاتعارف پیش کیا۔

میزبان ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے نے اپنے استقبالیہ خطاب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ گوکہ بطورڈائریکٹرجنرل تعینات مجھے چندماہ ہی ہوئے ہیں لیکن ادارے سے اپنی طویل وابستگی کی بنیاد پرتمام معاملات کاگہرامشاہدہ ہے ،میرے خیال میں آج سے قبل کسی ادارے نے اس موضوع پر سیمینارمنعقدنہیں کیااس کے پیچھے کئی دنوں کی مسلسل کاوشیں ہیں جس کی بدولت اس اہم مسئلے کا مستقل حال تلاش کرنے کی جستجومیں ہم سب یہاں اکھٹے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ شہر میں 13مختلف اتھارٹیز قائم ہیں ایس بی سی اے ان میں سے ایک ہے، ایس بی سی اے لائسنس یافتہ بلڈرزاینڈڈویلپرزکی جانب سے پرائیویٹ پبلک سیل ہاسنگ منصوبوں کی منظوری دیتاہے جوانہوں لینڈ مینجمنٹ اداروں کی جانب سے قانونی حیثیت کے مطابق الاٹ کردہ قطعہ اراضی پر وقوع ہوتے ہیں اس سلسلے میں ماسٹرپلان کی منظوری سمیت دیگریوٹیلٹی محکموں اورایجنسیز وغیرہ کی اجازت سے پیش کردہ منصوبے کی منظوری مشروط ہوتی ہے جبکہ پرائیویٹ پروجیکٹ کے منظورشدہ پلان کی خلاف ورزی ،طے کردہ قیمت اورمعاہدہ خریداری کی خلاف ورزی، بلڈراورالاٹیز کے درمیان زائدرقم کامعاملہ ہویاقبضہ کے حصول وتکمیل سمیت تشہیروفروخت کے تمام معاملات وشکایات پرایس بی سی اے کارروائی کرتاہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب کوآپریٹوہاسنگ سوسائٹیز میں ایس بی سی اے صرف نقشے کی منظوری اوربرخلاف یابغیراجازت تعمیرات کے خلاف کارروائی کااختیاررکھتی ہے ۔معززشرکا سیمینارنے غیرقانونی تعمیرات ہاسنگ وتعمیرات کے شعبے میں بدعنوانی کے موضوع پر گفتگوکرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کیااس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب کراچی ہارون رشیدنے کہاکہ کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اس کیلئے نقصاندہ عوامل پورے ملک کی معیشت کے لئے خطرناک ہیں میں نے اپنے دورافتادہ گاں کوکراچی کے علاقوں سہراب گوٹھ اورمنگھوپیر سے بہترپایانہایت افسوس کی بات ہے کہ ذمہ داروں نے دیانتداری سے اپنی فرائض کوادانہیں کیاہے نیب کراچی افرادی قوت کی کمی کے باوجود تحقیقات وثبت شواہد اکھٹے کرنے کامشکل کام انجام دے رہاہے ڈپٹی ڈائریکٹراسٹیبلشمنٹ اینٹی کرپشن نے کہناتھاکہ ایس بی سی اے ،کے ڈی اے ،کے ایم سی ،رجسٹرار سی ایچ ایس وغیرہ اپنے محکموں میں قانون فرائض اورانکی پاسداری کومضبوط بنائیں ان معاملات وشکایات پر کاروائی ہمارے فرائض ہیں رجسٹرارکوآپریٹوہاسنگ سوسائٹی کراچی گھنورخان لغاری نے کہاکہ اگرتعمیراتی نظم وضبط کوبرقراررکھنے والے ادارے اپناکام ٹھیک سے کرتے تو آج معززسپریم کورٹ آف پاکستان کو غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کااتنابڑااقدام لینے کی ضرورت نہیں پڑتی ،دکانیں اورمکان منہدم کئے جارہے ہیں لوگوں کابہت نقصان ہوا لیکن اگراسے مستقلا روکاجاتاتوآج ایسانہ ہوتا۔

انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ متفقہ حل طریقہ کارواضح کیاجائے غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے اپنے تمام اختیارات کوبرکار لاں گا فیڈریشن آف کوآپریٹوسوسائٹیز گلزارہجری اسکیم 33،بلال محمداخترنے کوآپریٹوسوسائٹیز کے مسائل پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ لینڈمنجمنٹ کے حوالے سے قوانین کوبہتربنایاجائے بدعنوانی کے حوالے سے نیب سمیت دیگراداروں نے کام شروع کیالیکن درمیان میں کاموں کوادھوراچھوڑدیاگیا۔

سمینار سے خطاب میں این ای ڈی کے ڈین جناب پروفیسرنعمان زمین سماجی اثاثہ ہے جوکاروبارکاذریعہ بن چکی ہے مردم شماری میں کراچی کی آبادی 16ملین بتائی گئی جبکہ شہرکی آبادی کاپھیلا اس حقیقت کاواضح اظہارکررہاہے کہ کئی اس سے کہیں زیادہ ہے شہرکی بڑی آبادی کے پاس ہاسنگ کے وسائل نہیں ہیں نتیجتا مرکزی علاقوں میں آبادی اورٹریفک کادباشدید ترین ہے کراچی ملک کامعاشی انجن ہے اس کی معاشی کاروباری سرگرمیوں کوبرقراررکھنے کے لئے لینڈمنجمنٹ کے ایک طاقت ور پلاننگ ادارے کی ضرورت ہے ۔

سینئرڈائریکٹرایس بی سی اے ندیم رشید نے کہاکہ نقلی کوآپریٹواورپرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹی سادہ لوح عوام کولوٹ رہی ہیں الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاصرف قانونی منصوبوں کی تشہیرکریں ،اس سلسلے میں ایس بی سی اے صرف عوام کاانتباہ کرسکتی ہے متعلقہ اداروں کی جانب سے ان جعل سازوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہاکہ ہرکچی آبادی کی پیچھے ایک طاقت ورآدمی یاگروہ ہوتاہے جواداروں کی مددوتعاون سے پلاٹ کاٹ کرغریبوں کوفروخت کرتاہے ادارے بلڈرز اورسواسائٹیز کوٹائم لائین دیں ہاسنگ کی صنعت اورغیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے زمین کی سٹے بازی اورانوسٹمنٹ کے رجحان کوختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔

ایم ڈی اورایل ڈی اے کی اسکیموں میں بھی بدعنوانی کی تحقیقات کی جائے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر پبلک ہاسنگ کے ڈی اے نویداظہار اور سابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ کراچی کیپٹن فہیم الزمان نے بھی ا پنی گفتگومیں شہر کی بہتری کیلئے تمام اداروں میں مشترکہ لائحہ عمل اوراختیارات پرزورجبکہ عوام سے بھی اپیل کی کہ مالی نقصان سے بچنے کے لئے غیرقانونی تعمیرات یامشکوک زمین کی خریداری سے اجتناب برتاجائے اس سلسلے مین اپنے اورشہرکے بہترمستقبل کے لئے اداروں سے تعاون کریں ۔

بعدازاں ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائم خانی نے سیمینار میں شرکت پرتمام مہمان گرامی کاشکریہ اداکیااورسیمینار کمیٹی کے اراکین مشتاق سومرو،اسما غیوراورندیم وارثی سمیت تمام مہمان گرامی ایس بی سی اے کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی ۔