Live Updates

جے آئی یوتھ جنوبی پنجاب کا خصوصی اجلاس، تنظیمی امور کے علاوہ سیاسی صورتحال کا جائزہ

آئندہ کی حکمت عملی و منصوبہ بندی کی گئی جے آئی یوتھ جنوبی پنجاب میں ممبر سازی مہم چلائی جائے گی،تنظیم کو گائوں اور وارڈز کی سطح پر منظم کیا جائے گا

پیر 10 دسمبر 2018 23:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) جے آئی یوتھ جنوبی پنجاب کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر رضا قادری منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل رائو محمد ظفر، جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر گوندل مہمان خاص تھے اجلاس میں جے آئی یوتھ کے مرکزی نائب صدر، صوبائی سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر عمران گو رائیہ سمیت ضلعی صدور و سیکرٹریز نے شرکت کی جس میں تنظیمی امور کے علاوہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی و منصوبہ بندی کی گئی اور طے کیا گیا جے آئی یوتھ جنوبی پنجاب میں ممبر سازی مہم چلائی جائے گی اور تنظیم کو گائوں اور وارڈز کی سطح پر منظم کیا جائے گا جن یوسیز میں انٹرا پارٹی انتخابات نہیں ہوئے وہاں فوری طور پر انتخابات کروائے جائیں گے جو عہدیدار غیر فعال ہیں کی ان کو فارغ کرکے نئے لوگوں کا چنائو کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

رائو محمد ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک اسلامی، جمہوری و انقلابی جماعت ہے جس میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس میں عام آدمی کیلئے اپنی صلاحیتوں اور تقویٰ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں ملک میں موجود سیاسی ودینی جماعتیں خاندانی پارٹیاں ہیں ۔ بانی جماعت اسلامی سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کے بعد میاں طفیل محمدامیر جماعت بنے جن کا آپس میں کوئی خونی رشتہ نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتا ہے پاکستان امیں اکثریت نوجوانوں کی ہے مگر سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی، بے روزگاری میں اضافے کے سوا کچھ نہیں دیاحکومت کے پاس سوائے خوشنما نعروں کے علاوہ کچھ نہیں نوجوانوں کو اس حکومت سے بڑی توقعات تھیں جو پوری نہ ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانے کیلئے کوئی پالیسی مرتب نہیں کرسکی ہمارے پڑھے لکھے ، با صلاحیت نوجوان اپنے حکمرانوں سے مایوس ہوکر بیرون ملک کا رُخ کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو میدان میں اُتارے گی زبیر گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہیں قائد محترم سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں نوجوان ملک سے کرپشن اور ظلم وجبر کے نظام کے خاتمے اور قر آن وسنت کے عادلانہ نظام کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے جماعت اسلامی ہی نوجوان کیلئے اُمید کی کرن ہیں تبدیلی کے نعرے پر بر سر اقتدار آنے والی حکومت نے عوام خصوصاًً نوجوانوں کو مایوس کیا اجلاس میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرار دادوں میں کہا گیا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کا مطالبہ سیکر ٹریٹ کا قیام نہیں بلکہ نئے صوبے اور ہائی کورٹ کا قیام ہے وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے نئے صوبے کے قیام کیلئے فوری اقدامات کرے۔

حکومت کسانوں کے مسائل فوری طور پر حل کرے گنے کی کرشنگ کا آغازکروائے اور کاشتکاوں کو بقایا جات کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے اور حکومت نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسی کا اعلان کری#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات