پارک لین اسٹیٹس کیس :نیب نے آصف زداری اور بلاول کو طلب کرلیا
اسلام آباد میں 2460کنال قیمتی اراضی اونے پونے خریدنے کا الزام
میاں محمد ندیم منگل 11 دسمبر 2018 10:33
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس کام کا الزام زرداری پر 1997ءمیں عائد کیا گیا تھا وہ انہوں نے ایک شخص جس پر زرداری کا فرنٹ مین ہونے کا الزام تھا، ایک اور شخص جو سابق صدر کا قریبی ساتھی تھا، اور ایک نجی کمپنی جو زرداری، بلاول اور کچھ دیگر لوگوں کی مشترکہ ملکیت تھی، کے درمیان کئی برسوں بعد طویل اور پیچیدہ قانونی کارروائیوں، مقدمات اور جوابی مقدمات نمٹانے کے بعد 15? مارچ کو مکمل کیا.
قانونی دستاویزات اور دیگر کاغذات بشمول معاہدہ فروختگی اور پی سی او زدہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحت سنائے گئے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کراچی کی ایک نجی کمپنی پارک لین اسٹیٹس پرائیوٹ لمیٹڈ نے فیصل سخی بٹ سے سنگ جیانی کے قریب ڈھائی ہزارکنال زمین خرید کی. فیصل سخی بٹ نے یہ زمین ہیوسٹن (امریکا) میں مقیم ایک پاکستانی نژاد امریکی باشندے محمد ناصر خان سے صرف 62 ملین روپے میں خریدکی تھی‘ ناصر خان اس زمین کا حقیقی مالک تھا جس نے یہ زمین1994ء میں خریدکی اور اسے1997ءمیں دائرکردہ نیب ریفرنس میں زرداری کا فرنٹ مین قرار دیاگیا تھا. زمین کی خریداری اور اس کی پارک لین کمپنی کو منتقلی کیلئے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کی گئیں‘ اس کمپنی کے سالانہ ٹیکس گوشواروں کے فارم اے کے مطابق اس کا شیئرکیپٹل ایک لاکھ 20 ہزار شیئرز تھا. سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا ریکاڈ بھی یہی بتاتا ہے. ان تمام شیئرز میں سے مسٹر زرداری اور ان کے بیٹے بلاول کے پاس 30-30 ہزار شیئرز ہیں‘ مسٹر زرداری کو کمپنی کا ڈائریکٹر ظاہرکیا گیا تھا جبکہ ان کے بیٹے کو دیگر چار افراد کے ساتھ ممبران اور ڈی بینچر ہولڈرز ظاہرکیا گیا ہے. 1997ءمیں میاں نوازشریف کی حکومت میں سیف الرحمان کے ما تحت احتساب بیورو نے آصف زرداری کے خلاف مقدمہ شروع کیا تو ایف آئی اے نے اس معاملے میں چند گرفتاریاں کی تھیں. 1997ءمیں میڈیا رپورٹس میں الزام عائدکیا گیا تھا کہ زرداری نے مذکورہ زمین کے ڈھائی ہزار کنال زبرستی حاصل کیے تھے اور اسلام آباد سے25 منٹ دور سنگ جیانی کی اس زمین پر پولوگراﺅنڈ اور رائیڈنگ پویلین قائم کرنے کیلئے یہاں سے300 خاندانوں کو یہاں سے بے دخل کیا تھا. احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان نے 10?جون1997ءمیں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے (مرحوم) شفیع سیوہانی، جو پی پی کے مقررکردہ تھے، بھی اس سکینڈل میں ملوث ہیں. ناصر خان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ زرداری کیلئے کام کرتے ہیں. پارک لین اسٹیٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے سخی بٹ کو ڈیڈ آف اسائنمنٹ کے مطابق 27 نومبر 2008ءکو 46 ملین روپے کی ادائیگی کر دی ہے. نتیجتاً 29 جنوری 2009ءکو جب آصف علی زرداری صدر تھے اور ان کی جماعت برسراقتدار تھی اس وقت کی پی سی او اسلام آباد ہائی کورٹ نے جو فیصلہ جاری کیا اس کے نتیجے میں زرداری اور بلاول کی کمپنی کو زمین کی منتقلی کا کام مکمل ہوا. ہر کام آسانی سے اور بغیر کسی پریشانی کے مکمل ہوا‘ ناصر خان اور فیصل بٹ نے بہترین انداز میں تعاون کیا اور زمین اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹس کو منتقل کرائی.مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.