Live Updates

․پی ٹی آئی کی کارکردگی پاکستانی عوام کے سامنے ہے،

وزیر اعظم عمران خان نے 100 دن میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،بابر یوسفزئی سابقہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر مکمل کمزور کردیا تھا ،صوبائی ترجمان پی ٹی آئی کا آفتاب شیر پائو کی پریس کانفرنس پر رد عمل

منگل 11 دسمبر 2018 17:01

․پی ٹی آئی کی کارکردگی پاکستانی عوام کے سامنے ہے،
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی پاکستانی عوام کے سامنے ہے وزیر اعظم عمران خان نے 100 دن میں بہترین کارکردگی کی بدولت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا سابقہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر مکمل کمزور کردیا تھا عمران خان کی بہترین پالیسیوں اور بہترین حکمرانی کے باعث ملک ترقی کی طرف رواں دواں ہے انہوں نے آفتاب شیرپاؤ صاحب کے 18 ویں ترمیم ختم کرنے کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اس طرح کے کسی اقدام پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی اس طرح کی کوئی تجویز زیر غور ہے پاکستان تحریک انصاف تمام صوبوں کو ان کے آئینی حقوق اور خودمختیاری دینا چاہتی ہے وفاقی حکومت نے سی پیک سمیت بلوچستان کے کسی منصوبے کو ملتوی نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ ہے انہوں نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ صاحب کی وفاقی حکومت پر تنقید سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے انہو ں نے کہاکہ سعودی ، امریکہ سمیت چین سے ہونے والے تمام تعلقات اور معاہدوں کے بارے میں وزیر اعظم پوری قوم کو اعتماد میں لیکر تفصیلات سے آگاہ کرچکے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بیرونی ممالک سے بہتر تعلقات چاہتی ہے کرتا پور بارڈر بھارت اور پاکستان دونوں ہمسایہ ممالک میں بہتر تعلقات کی بنیاد ہے کرتا پور بارڈر کے بعد ہم بھارت کی جانب سے مزید اچھے تعلق اور ردعمل کے منتظر ہیں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کی خواہش مند ہے اس سلسلے میں افغانستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ صاحب کو بہتر پتہ ہے کہ کس طرح پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کے پی کے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں ڈر ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مرکز میں بھی اس کارکردگی کے سلسلے کو قائم رکھتی ہے تو شیرپاؤ صاحب کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی وزیر اعظم پر انڈوں اور مرغیوں کے حوالے سے تنقید سمجھ سے بالاتر ہے ،وزیر اعظم نے یہ بات ملک کی غریب عوام کو غربت سے نکالنے کے تناظر میں کہی دنیا کی تمام بڑی معاشی طاقتیں اس طریقہ کار سے ہی غریب عوام کو غریبی سے نکالنے کیلئے یہی طریقہ اپناتی ہیں وزیر اعظم پر تنقید کرنے والے پہلے معاشی حالات سے متعلق آگاہی حاصل کرے پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات