پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیرا ہتمام دو روزہ کانفرنس (کل) شروع ہوگی

منگل 11 دسمبر 2018 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تیسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کل بروز (بدھ ) کو صبح 10بجے ہیلی کالج اولڈ کیمپس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

بینکنگ ، انشورنس اور بزنس مینجمنٹ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، چیف ایگزیکٹیو بینکنگ سروسز کارپوریشن سٹیٹ بینک آف پاکستان قاسم نواز، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز الماس حیدر و دیگر شرکت کریں گے۔