سعودی عرب نے بوٹسوانا انٹرنیشنل سائنس اولمپیڈ میں 8 میڈل حاصل کر لئے

بدھ 12 دسمبر 2018 12:43

بوٹسوانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سعودی عرب نے انٹرنیشنل سائنس اولمپیڈ میں ریکارڈ تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 8 میڈل اپنے نام کر لئے۔

(جاری ہے)

بوٹسوانا انٹرنیشنل سائنس اولمپیڈ میں شریک سعودی طالب علم احمد المہنا نے پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا جس کے بعد القاسم نے طلائی، سیہام السلام ، میثم البحرانی اور فواز العتیبی نے کانسی کے تمغے جیتے۔

مقابلے میں 48 ممالک کے 300طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سعودی ٹیم پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر آئی جس نے مجموعی طور پر 8 میڈل اپنے نام کئے۔ موہبہ فائونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سعود المتحمی نے سعودی طلباء و طالبات کی اس عظیم الشان تاریخی کامیابی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کردی۔