جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی ایئرڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ

لیفٹیننٹ جنرل عمادالزمان خان کو کرنل کمانڈنٹ آرمی ائیر ڈیفنس کور کے بیجز لگائے

بدھ 12 دسمبر 2018 13:51

جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی ایئرڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی ائیر ڈیفنس کورس کی کاوشوں کا سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بدھ کو آرمی ایئرڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل عمادالزمان خان کو کرنل کمانڈنٹ آرمی ائیر ڈیفنس کور کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر حاضر اور ریٹائرڈ آرمی افسران اور ایئرڈیفنس کور کے سپاہیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پا ک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی ائیر ڈیفنس کور کی کاوشوں کا سراہا۔