پشاور شہر اور مضافات سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے اور صفائی کے نظام کو مزید تیزاور بہتر کرنے کیلئے رکشہ سروس کا افتتاح
وزیراعلیٰ نے 8 کروڑ 50 لاکھ کی مشینری اور گاڑیاں ڈبلیو ایس ایس پی کے حوالے کیں ، سالڈ ویسٹ فلیٹ میں شامل نئی مشینری میں 20 منی رکشہ ڈمپرز، 18 کنٹینرز، 4 واٹر بائورز، 2 آرمرول ٹرک، ایک ایکسکیویٹراور 4 ٹریکٹر شاول شامل
بدھ 12 دسمبر 2018 21:59
(جاری ہے)
واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پشاور کیلئے نئی مشینری کی فراہمی کے سلسلے میں رنگ روڈ پر واقع ہینو پاک میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی وزیربلدیات و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی،ایم این اے شوکت علی، ایم پی اے آصف خان، ڈسٹرکٹ ناظم ارباب عاصم، ، سیکرٹری بلدیات ظاہر شاہ اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اعلیٰ حکام اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی کاوشوں سے صوبے میں تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔سالڈ ویسٹ منیجمینٹ میں شامل نئی فلیٹ سے پشاور شہر کی صفائی اور ستھرائی کے نظام کو بہت تقویت ملے گی اور شہر کے نکھار میں اضافہ ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کے مطابق کام شروع کردیاہے۔ حکومت نے بڑی لاگت سے ڈبلیو ایس ایس پی کیلئے یہ مشینری خریدی تاکہ پشاور کے شہریوں کیلئے اس شہر کو صاف اور ستھرا کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وہ ڈبلیو ایس ایس پی سے امید رکھتے ہیں کہ اس سہولت سے پشاور شہر اور اس کے عوام کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرائیگی۔اور پشاور شہر کو حقیقی معنوں میں پھولوں کا شہر بنانے میں اہم کردار ادا کریگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرکے اُنہیں عوامی مسائل دور کرنے اور ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ڈبلیو ایس ایس پی کیلئے مزید30 کروڑروپے مختص کئے ہیں تاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کو مزید اپ گریڈ کیا جائے اور اسطرح کے مزید نئی مشینری ادارے کو مہیا کی جا سکے تاکہ ان کو عوام کی خدمت میں کسی دقت کا سامنا نہ ہو۔ انہوں مزید کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کا دائرہ کار کو بھی مزید بڑھایا جائے گا اور یہ نظام تمام ڈویژنل سطح پر بھی جلد متعارف کرایا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت پر دوبارہ اعتماد کر کے صوبے کی تاریخ کو بدل دیا لہٰذا اب حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیاکرے۔ میڈیا کے ایک سوال کے جواب پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلدیات کا نظام صوبے میں شامل سابق فاٹا کے نئے اضلاع میں بہت جلد متعارف کرایا جائے گا اور ان نئے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات بہت جلد کرائے جائیں گے۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیب میں ان پر کوئی کیس نہیں ہے بلکہ نیب نے اُنہیں بطور گواہ طلب کیا ہے اور وہ نیب میں ضرور جائیں گے۔ منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق فاٹا کیلئے پیس اینڈ ریفارمز کمیٹی بنائی گئی ہے جبکہ اس کی نوٹیفیکیشن کی واپسی کی خبریں من گھڑت ہیں اور وہ نوٹیفیکیشن باقاعدہ بحال ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیم کے نظام کو وہ معیار دیا ہے کہ اب وزراء کے بچے بھی سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے مشیر تعلیم کے بچے ایک سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.