ْبورے والا، بھائی کے قتل کے دکھ میں بڑے بھائی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:14

ْبورے والا، بھائی کے قتل کے دکھ میں بڑے بھائی نے خود کو گولی مار کر زندگی ..
بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈکیتی کے دوران بھائی کے قتل اورملزمان کی عدم گرفتاری کا دکھ بڑے بھائی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،مرنے والا 4بیٹیوں کا باپ تھا اور شدید ذہنی پریشانی سے دو چار تھا،سات روز قبل چھوٹا بھائی دوران ڈکیتی قتل ہو گیا تھا،سات روز میں دو بڑے سانحہ سے ہنستا بستا گھر ماتم کدہ بن گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 106ای بی کے رہائشی کمسن بیٹیوں کے باپ مقصود احمدجٹ نے چھوٹے بھائی کے سات روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے دلبرداشتہ ہو کر آج اپنے کمرہ میں جا کر اند ر سے کنڈی لگائی اور کنپٹی پر فائر مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا مقصود احمد کے بھائی کے مطابق 7روز قبل اسکے چھوٹے بھائی مخدوم احمد جٹ جو کہ انڈوں کا سیل مین تھا اور گھر کا کفیل بھی تھا اسے گائوں سے کچھ فاصلہ پر نامعلوم افراد نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جسکا مقدمہ تھانہ شیخ فاضل پولیس نے درج کر لیا تھا لیکن سات روز گزرنے کے باوجود انکے بھائی کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے تھے۔