شہر کے 6 اضلاع میں فلاحی پلاٹوں پر قبضے کو بھی ختم کرایا جائے گا ۔وسیم اختر
کراچی کے نوے فیصد حصے پر تجاوزات ہیں اور50 فیصد کچی آبادیاں بن چکی ہیں۔ میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 12 دسمبر 2018 23:16
(جاری ہے)
میئر کراچی نے کہا کہ قبضہ کرنے والوں اور مافیا سے واگزار کرائے گئے مقامات پر دوبارہ نہیں آنے دیں گے، جو کرائے پر تھے ان کا انتظام کریں گے اور متاثرین کے معاوضے کے لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن جائزہ لے گی۔
وسیم اختر نے کہا کہ سیاست چمکانے اور لوگوں کو کنفیوز کر نے والے سیاسی جغادری کہیں نظر نہیں آئے، نہ ٹی وی پر بیٹھ کر چیخنے والے پی ٹی آئی کا کوئی نظر آیا اور نہ فاروق ستار نظر آئے جو رونا رو رہے تھے کہ میئر اور کے ایم سی نے ظلم کردیا۔میئر کراچی نے کہا کہ فاروق ستار مجھے استعفی دینے کا مشورہ دے رہے تھے اور جماعت اسلامی کہاں ہے، یہ مگر مچھ کے آنسو تھے اور عوام کو بے وقوف بنانا تھا۔انہوں نے بتایا کہ صدر میں صرف ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات گرائے ہیں، ملبہ اٹھانے اور فٹ پاتھ وغیرہ کے لیے 20 کروڑ روپے کی درخواست کی تھی اور عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ یہ رقم جلد سے جلد جاری کرے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت مخلص ہوتی تو کراچی میں تجاوزات اس حد تک نہ پہنچتے، شہر کے نوے فیصد حصے پر تجاوزات ہیں اور 50 فیصد کچی آبادیاں بن چکی ہیں، ان میں سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے سب کی غلطیاں شامل ہیں۔میئر کراچی نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن کراچی کا ستیاناس کردیا گیا ہے، کراچی کو لوٹ کا مال سمجھا ہوا ہے اور جو آتا ہے فٹ پاتھ پر کاروبار شروع کرلیتا ہے، یہ کب تک ہوتا ہے رہے گا ہمیں اپنا شہر ٹھیک کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.