کوئٹہ شہر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی بند کر نے کے احکامات جاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) کوئٹہ شہر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہم نہ کر نے کے احکامات جاری کردئیے گئے ،جمعرات کو ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نذیر احمد کرد کے دستخط سے شہر کے تمام پٹرول پمپ مالکان کو لکھے گئے مراسلے میں ہیلمٹ نہ پہن کر موٹر سائیکل چلانے والے افرادکو پٹرول کی فراہمی بند کر نے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ،مراسلہ ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ پہن کر موٹرسائیکل چلانے کے مہم کو کامیابی بنانے کے لئے لکھا گیا ہے ،واضح رہے کوئٹہ شہر میں اس حوالے گذشتہ دنوں کئی ہزار چالان بھی کئے گئے تاہم مہم کی ناکامی کے خطرے کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے یہ اقدام کیا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ 800سے 1200روپے تک فروخت ہونے والے ہیلمٹ خریدنا انکے بس سے باہر ہے اگر ٹریفک پولیس نے مہم کامیاب کرنی ہے تو سستا ہیلمٹ اسکیم متعارف کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :