قلات اور گرد نواح میں خون جمادینے والی سردی سے نظام زندگی مفلوج ،

تیز اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ہیں

جمعرات دسمبر 17:15

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) قلات اور گرد نواح میں خون جمادینے والی سردی سے نظام زندگی مفلوج تیز اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ہیں شدید سردی میں گیس پریشرختم ہو نے سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھرنے پر مجبورہوگئے ہیں خون جمادینے والی سردی نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر دیا سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ تیز ہواں کی چلنے کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو گئی سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے بازار اور مارکیٹیں بند اور سڑکیں سنسان رہی دوسری جانب شدید سردی میں سوئی گیس مکمل طور پر غائب ہو نے سے شہریوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا شہری شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہے تاہم سردی کی شدت بڑھتے ہیں لنڈا بازار کی رونقیں بحالی ہو گئی ہیں لوگوں کا ہجوم لنڈے کے کوٹ سویٹر اور گرم کپڑے خریدنے کے لیئے لنڈا بازار کا رخ کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :