وفاقی وزیر خسروبختیار سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات ،ْ

20دسمبر کو ہونے والی سی پیک جے سی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا سی سی اجلاس میں گوادر منصوبوں پر اہم پیش رفت ہوگی ،ْسی پیک کے تحت سماجی شعبے میں ترقی کے کئی منصوبے شروع کئے جائیں گے ،ْ وفاقی وزیر خسرو بختیار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا سی پیک مغربی روٹ منصوبے کی جے سی سی ایجنڈے میں شمولیت پراطمینان کا اظہار

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:38

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی جس میں 20دسمبر کو ہونے والی سی پیک جے سی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ جمعرات کو ملاقات بلوچستان ہائوس اسلام آباد میں ہوئی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز و ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں 20 دسمبر کو ہونے والی سی پیک جے سی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ مغربی روٹ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ مغربی روٹ کا ڑوب ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن کا منصوبہ جائنٹ کو آپریشن کمیٹی ایجنڈے میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقوں کی ترقی ممکن ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جے سی سی اجلاس میں گوادر منصوبوں پر اہم پیش رفت ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک کے تحت سماجی شعبے میں ترقی کے کئی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سماجی شعبے کے منصوبوں میں بلوچستاں کو مناسب حصہ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سماجی شعبے کے منصوبوں کو تین سال کیعرصے میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سماجی شعبے کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں بشمول بلوچستان کی ترقی پر پوری توجہ دی جائیگی۔ پی ایس ڈی پی کے تحت بھی بلوچستان کے اندر انفراسٹرکچر و ڈیمز کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے سی پیک مغربی روٹ منصوبے کی جے سی سی ایجنڈے میں شمولیت پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہاکہ سماجی شعبے کے منصوبوں سے بلوچستان کی ترقی ممکن ہوگی۔

اس ضمن میں وفاقی حکومت کی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان میں ڈیمز منصوبوں سے پانی کے شدید بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلی نے کہاکہ بلوچستان میں سی پیک انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے پسماندہ علاقوں میں ترقی ممکن ہوگی۔