بھارتی فوجیوں نے سوپورمیں دو نوجوان شہید کر دیئے

بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیان کے علاقوں ترنز ڈیرپورہ اور ملک گنڈ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:02

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سوپور قصبے میں دونوجوان شہید کر دیئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو سو پور قصبے کے علاقے گنڈ براٹھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ نظر بندوں کی شناخت اویس بٹ اور طاہر احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

فوجیوں نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ شام شروع کیا تھا تاہم بعد میں آپریشن اندھیرے کے سبب ملتوی کیا گیا۔ آپریشن جمعرات کی صبح سویرے دوبارہ شروع کیا گیا۔ قابض انتظامیہ نے لوگوں کوتازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے سوپور قصبے میں انٹرنیٹ موبائل سروس معطل کر دی ہے۔دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیان کے علاقوں ترنز ڈیرپورہ اور ملک گنڈ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔