پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ( ر)خالد سجاد کھوکھر کا ہاکی ورلڈکپ میں شکست پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

جمعرات دسمبر 20:05

پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ( ر)خالد سجاد کھوکھر کا ہاکی ورلڈکپ میں شکست ..
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ( ر)خالد سجاد کھوکھر نے ہاکی ورلڈکپ میں شکست پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا، تحقیقاتی کمیشن ورلڈکپ میں شکست اورہاکی زوال کی تحقیقات کرے گا، کمیشن سابق اولیمپئن رشید جونیئر کی سربراہی میں قائم کیا گیا ،چار رکنی کمیشن کے دیگر ارکان میں منظور الحسن سینئر،شاہد علی خان اور ماجد بشیر شامل ہیں ،ماجد بشیر انکوائری کمیشن کے لیگل ایڈوائزر اور سیکرٹری بھی ہوں گے،کمیشن تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات پندرہ روز میں مکمل کرے گا،صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کمیشن کو مکمل اختیارات کے ساتھ تحقیقات کا مینڈیٹ دے دیا۔

متعلقہ عنوان :