لاہور بلوز نے فائنل میں راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ جیت لیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:38

لاہور بلوز نے فائنل میں راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست قومی مینز انڈر 19 ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) لاہور بلوز نے قومی مینز انڈر19 ون ڈے کپ جیت لیا۔جمعرات کے روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور بلوز نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 44 اعشاریہ ایک اوورز میں 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علی مہدی رضوی36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

عبدالقادر نی26 رنز بنائے۔ نقیب اللہ نی16 اور ابتسام اظہر نے 25 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔لاہور بلوز نے 39 اعشاریہ 4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔خضر بٹ نے 7 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔انہوں نے جہانگیر بلال کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 69 رنز کا اضافہ کیا۔جہانگیر بلال نے 7 چوکوں کی مدد سی56 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

نقیب اللہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔لاہور بلوز کے کپتان علی حسن بلوچ نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔فیصل آباد کے مومن قمر بہترین بولر۔ علی حسن بلوچ بہترین بیٹر اور کراچی وائٹس کے سجاد احمد بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔فاتح ٹیم کو بیس لاکھ روپے اور رنراپ کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔قومی انڈر19 ون ڈے کپ میں اٹھارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ لاہور بلوز گروپ اے میں اور راولپنڈی گروپ بی میں ٹاپ رہ کر فائنل میں پہنچی تھیں۔