ہیپی برتھ ڈے ڈیانا بیگ، پاکستان انگلینڈ میچ کے بعد ڈیانا بیگ کی سالگرہ منائی گئی

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:38

ہیپی برتھ ڈے ڈیانا بیگ، پاکستان انگلینڈ میچ کے بعد ڈیانا بیگ کی سالگرہ ..
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے بعد پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کی سالگرہ منائی گئی۔

(جاری ہے)

پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں ڈیانا بیگ نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سٹاف نے سالگرہ تقریب میں شرکت کی۔ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سٹاف نے ڈیانا بیگ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔