9 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ 20 نومبر سے کراچی میں شروع میں ہوگی

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:38

9 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ 20 نومبر سے کراچی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 9 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ 20 نومبر سے کراچی میں شروع میں ہوگی۔

(جاری ہے)

سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے چیمپین شپ منعقد کروانے کی منظور دے دی ہے اور ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 18 نومبر کو سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 24 نومبر کو جبکہ فائنل مقابلے 25 نومبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔