Live Updates

لاہور ہائی کورٹ کے فیصل آباد بنچ کا قیام ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، روہیل ظفر کینتھ

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:05

فیصل آباد۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سیکرٹری ڈ سٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رو ہیل ظفر کینتھ نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصل آباد بنچ کا قیام ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء رہنمائوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد ہے، ہمارا مسئلہ جب ان تک پہنچے گا تو ہمیں امید ہے کہ وہ اس پر مثبت فیصلہ کریں گے، عمران خان نے ریاست مدینہ کا جو تصور عوام میں اجاگر کیا ہے اس تصور میں بھی سب سے اہم عوام کو سستے انصاف کی فراہمی ہے۔

انہوںنے کہا کہ فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کی جنرل کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد میں ہا ئی کورٹ بنچ کے قیام تک ہڑتال جاری رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :