ڈیرہ اسماعیل خان،ملاخیل کا ٹرانسفارمر ڈیڑھ ماہ سے خراب،دو سیاسی گرپوں کے درمیان سیاسی رقابت ،عوام زیر عتاب آگئے

جمعرات دسمبر 20:25

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں محلہ ملاخیل کا ٹرانسفارمر ڈیڑھ ماہ سے خراب،دو سیاسی گرپوں کے درمیان سیاسی رقابت ،عوام زیر عتاب آگئے ،اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج ،حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ محلہ ملاخیل مڈی میں بجلی کا خراب ٹرانسفارمر دو ماہ گزر جانے کے باوجود تبدیل نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

پورے علاقہ میں اندھیرے کا راج ہے جس سے اہلیان علاقہ کو شدید تکلیف کا سامناہے۔ علاقہ میں بجلی نہ ہونے سے پورا علاقہ ہی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اہلیان علاقہ انعام اللہ خان ،حاجی امیر خان ،غلام جان ،فیض اللہ خان عبید اللہ خان اور حاجی نعمت اللہ نے بتایا کہ ہم خراب ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لئے پیسکو دفتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں مگر واپڈا کا عملہ تعاون کرنے کو تیار ہی نہیں۔

متعلقہ عنوان :