لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کے لئے تعینات پولنگ عملہ کی تربیت رواں ماہ کے 17 اور 18 تاریخ کو ہوگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کوہاٹ

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر / ریٹرننگ آفیسر کوہاٹ حبیب الرحمن خٹک نے کہا ہے کہ ضلع کوہاٹ کی تحصیل کونسل کی نشست، نیبر ہوڈ کونسل گڑھی بہرام خان، پیر خیل اور ویلیج کونسل جرما-I میں 23 دسمبر 2018 کوہونے والے لوکل گورنمنٹ 8 ویں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تعینات کردہ پولنگ مرد عملے کی تربیت 17 دسمبر کو جبکہ خواتین پولنگ عملہ کی 18 دسمبر کو ریٹرننگ آفیسر کوہاٹ کی زیرنگرانی ہو گی۔

(جاری ہے)

تمام پولنگ عملہ سے کہاگیا ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ کوساڑھے 10 بجے تربیت کیلئے تشریف لائیں تاکہ انتخابات میں انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :