
حفاظت کو فروغ دینے کے لیے اوبر نے انجمن ہلال احمر پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی
جمعرات 13 دسمبر 2018 21:26
(جاری ہے)
اس کے علاوہ دنیا کے 196 ممالک میں یہ سرٹیفیکیشن کارآمد بھی ہے۔ڈرائیور پارٹنرز کو تربیت کے اختتام پر سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔ حفاظت اوبر کی اولین تر جیح ہے جو کہ اوبر کی جانب سے پوراسال کیے جانے اقدامات اور مہم کے ذریعہ دیکھی جاسکتی ہے جس میںرائیڈرزکی حفاظت اور فلاح و بہبود پر اہم توجہ کے ساتھ، پس منظر کی تفصیلات، caller anonymizationاور SOS بٹن جیسے اقدامات قابل ذکرہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ،ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ -اوبر، عمر عسکری نے کہا، " اوبر اپنے تمام آپریشنل شہروں میں حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔ ہم انجمن ہلال احمر پاکستان جیسی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے تاکہ ہم اپنے ڈرائیورپارٹنرز کو حفاظتی اقدامات سے آگاہی فراہم کرتے رہیں جو کہ کسی بھی ایمرجنسی کے موقع پر ان کی مدد کریگی۔" اس شراکت داری کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، انجمن ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ ''یہ منصوبہ پاکستان میں روڈ سیفٹی متعارف کرانے کے لئے نئے دور کا آغاز ہے۔ انجمن ہلال احمر پاکستان نے اپنے پارٹنر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعے اقوام متحدہ کی روڈ سیفٹی قرارداد پر دستخط کیے ہیں جو کہ روڈ سیفٹی اور فرسٹ ایڈ پر ٹریننگ اورآگاہی پر عالمی منظور شدہ گائیڈ بک کے مطابق کوششیں کر رہی ہے ۔"انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا؛ '' انجمن ہلال احمر پاکستان اور اوبر نے روڈ سیفٹی اور فرسٹ ایڈ پر اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔یہ ڈیجیٹل ٹریننگ ہزاروںاوبرڈرائیورپارٹنرز کو روڈ سیفٹی اور فرسٹ ایڈ پر بہتر ین معلومات اور تربیت فراہم کریگی گی۔''اوبر نے اپنی مختلف مارکیٹنگ کی مہموں کے ذریعے رائیڈرزکی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے جس نے کمپنی کو اپنے مقصد میں معاونت کے لیے بہترین کمپنی کا انتخاب کرنے پر رہنمائی کی جس پر بعد ازںبہت مباحثوں کے بعد انجمن ہلال احمر پاکستان کا انتخاب کیا گیا ۔1947کے ریڈ کراس آرڈر کے تحت، ہلال احمر اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر ایس) ونوں دنیا میں سب سے بڑی انسانی تنظیمیں ہیں جس میں تقریبا 97 ملین رضاکار ہیں۔ انجمن ہلال احمر پاکستان اپنے قیام کے بعد ہی سے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے جس میں قابل ذکر؛ 1947-48 میں پناہ گزینوں کو امدادی اشیاء کی تقسیم، 1965 اور 1971 کی پاک- بھارت جنگوں کے دوران 10 ملین خاندانوں کے پیغامات کا تبادلہ، 1974 میں سیلاب متاثرین کی بحالی، 1981 میں افغان مہاجرین کے لئے صحت کی امداد، 2005 میں بڑے زلزلہ کے 3.4 ملین متاثرین کو 6.7 بلین روپے کی امدای رقم فراہم کی گئی۔ 2005 سے 2017 کے درمیان، پی آر سی ایس نے ملک میں 28 بڑی آفتوں کا جواب دیا اور 11 ملین افراد کو 24.5بلین روپے کی امداد فراہم کی۔گزشتہ سال ، اوبر نے اپنی" راستہ دیں-" مہم میں ایمبولنس کوراستہ دینے کے لیے آئی سی آر ایس کے ساتھ شراکت داری قائم کی ۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف خون کے عطیات کی مہم بھی شامل تھی۔ اوبر انجمن ہلال احمر پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری میں اپنی تمام روایت کو جاری رکھے گا۔
مزید قومی خبریں
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.