سوات ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ طلبا وطالبات کو گھر کی دہلیز پر امتحانی داخلوں اور نتائج کی جدید سہولیات فراہم کررہا ہے، پروفیسر تسبیح اللہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سوات ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ اپنی منفرد خدمات کے ذریعے طلبا وطالبات کو گھر کی دہلیز پر امتحانی داخلوں اور نتائج کی جدید سہولیات فراہم کررہا ہے سوات، شانگلہ اور بونیر کے طلبہ کو اب اپنے کسی بھی امتحانی مسئلے کیلئے سوات بور ڈ میں آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے کمپیوٹر اور موبائل کے ذریعے ایک ہی کلک پر جملہ خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہارسوات تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر تسبیح اللہ نے پختونخواریڈیوایف ایم98 سوات کے پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں کیا اس موقع پرریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی ، سوات بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عمر حسین اور پی ایس ٹو چیئر مین سوات بورڈ سردار علی بھی موجود تھے پروگرام کے میزبان فضل خالق خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ میں ان کی تعیناتی سے قبل بورڈ کے عملے اور طلبہ وطالبات کوکئی طرح کی مسائل کا سامنا تھا جس پر انہوں نے اپنے دیگر سٹاف کے تعاون سے دن رات کام کیا تو آج سوات بورڈ کو خیبر پختونخوا کے دیگر تعلیمی بورڈ ز میں منفرد مقام اور برتری حاصل ہے طلبہ کو درپیش مسائل ، امتحانی فیس کی ادائیگی، ری چیکنگ اور بینکوں سے وابستہ دیگر مسائل سے چھٹکا را دلانے کے لئے سوات تعلیمی بورڈ کی عمارت کے اندر ہی ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام تر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں اس کے علاوہ طلبہ کو اپنے رول نمبر اور امتحان سے متعلق کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے آن لائن سسٹم کے ذریعے گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی بھی سوات بورڈ اور اس کے محنتی عملے کی دن رات کوششوں کا نتیجہ ہے اور اب طلبہ گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر اور موبائل کے ذریعے ایک کلک پرآن لائن سروس کے ذریعے بورڈ کی کسی بھی معلومات اور خدمات کو آسانی کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں اسی طرح سوات بورڈ نے اپنی تاریخ میںپہلی مرتبہ طلبہ کو SMS کے ذریعے بھی سہولیات فراہم کردی ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے رول نمبر، امتحانی ہال اور دیگر معلومات سے مستفید ہوسکتے ہیںامتحان کے دوران نقل کرنے والے بوٹی مافیا کے خاتمے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کے ذریعے اس قبیح فعل کی روک تھام کیلئے موثر کارروائی کی گئی ہے اسی طرح امتحانات کے انعقاد اور محنتی عملے کی تعیناتی سمیت بعد ازامتحان پرچوں کی چیکنگ کیلئے محفوظ اقدام کے طورپر بورڈ کی عمارت ہی میں چیکنگ اور مارکنگ کا بہترین انتظام ہماری دن رات کی محنت کاثمر ہے جس کے ذریعے طلبہ کو امتحانات کا بہترین نتیجہ مل رہا ہے انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ اکیسویں صدی کے چیلنجوں سے عہدہ برآء ہونے کیلئے با مقصد تعلیم کے حصول پر توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں نہ صرف اپنے لئے بلکہ ملک وقو م کی ترقی کیلئے کردار اداکرسکیں۔

متعلقہ عنوان :