عوام کو سہولیات کی بلا تفریق فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمانی لیڈرزکی مشاورت کو یقینی بنایا جائے،چیئرمین بلدیہ غربی

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء)بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی بلا تفریق فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمانی لیڈرزکی مشاورت کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں پارلیمانی لیڈرز سے میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر چاروں زونوں کے ایکسین بھی موجود تھے پارلیمانی لیڈرز نے بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام جوکہ ایڈوانس میں کروائے گئے تھے انہیں ٹینڈرز میں شامل نہیں کیا گیا اور جوکام ٹینڈرز کے ذریعہ کنٹریکٹرز کو دیئے گئے ہیں ان پر تا حال کام شروع نہیں ہوا ہے جبکہ اسٹریٹ لائیٹس کے نام پر جو کام کرائے گئے ہیں ان میں بھی ناقص لائیٹس لگائی گئی ہیں چیئرمین نے پارلیمانی لیڈرز کو تحفظات دور کرانے کی یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام کنٹریکٹرز جو ٹینڈرلینے کے بعد کام شروع نہیں کررہے ہیں یا ناقص لائیٹس اور میٹریل استعمال کررہے ہیں ان تمام کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا انہوں نے چاروں زونوں کے ایکسین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ایڈوانس میں کرائے جانے والے کاموں کو ٹینڈرز میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رکھا جائے تمام جاری کاموں کی بروقت تکمیل اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کردیا جائے جبکہ میونسپل کمشنر نے ٹینڈرز اور کوٹیشن کے حوالے سے سیپرا رولز پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے۔