واپڈا ہائیڈرو لیبر کا اپنے مطالبات کی منظوری کے سلسلہ میں اجلاس

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:14

لوئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء)خوڑ تیمرگرہ میں ہائیڈرو لیبر یونین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حاجی اقبال صوبائی چیرمین ہا ئیڈرو لیبر یونین، صدر اپر دیرظفیراللہ ، صدر لوئر دیر حضرت فقیرو دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے ہے سابقہ صدر کو کابینہ سے لیبر یونین کا فنڈز وصول کیا جائے ،ہمارا علاقہ پہاڑی ہے اور میٹر ریڈنگ کا عملہ کم ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں عملہ کی کمی کو پورا، میڈیکل الاؤنس بحال سمیت دیگر تمام مطالبات کی منظوری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔