برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی تحریک عدم اعتماد میں کامیابی، سرمایہ کاروں کو بھی ریلیف مل گیا اور یورپین سٹاک مارکیٹوں میں کاروباری تیزی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:23

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کو بھی ریلیف مل گیا اور یورپین سٹاک مارکیٹوں میںجمعرات کو آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی۔سرمایہ کار اس اسثنیٰ یورپین مرکزی بنک کے تازہ ترین شرح سود فیصلے کے منتظر تھے،جس نے ’’عددی آسان کن‘‘محرک اقدام کے خطرے کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کو چین اور امریکہ سے تجارت پر مزید مفاہمتی آوازیں آنے پر بھی تقویت ملی،یہ بات لین دین کرنے والوں نے بتائی۔افتتاحی گھنٹی بجنے کے وقت لندن کا بنچ مارک ایف ٹی ایس ای100انڈیکس0.2فیصد کے اضافے کے ساتھ6,894.93ہوگیا۔یوروزون میں فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30انڈیکس0.5فیصد کے اضافے کے ساتھ 10,978.68ہوگیا اور پیرس کا سی اے سی 40انڈیکس 0.4فیصد کے اضافے کے ساتھ 4,926.86ہوگیا۔پاؤنڈ کے قدر میں اس اثناء بدھ کی شام کی شرح 1.2629 ڈالر کے مقابلے میں1.2656 ڈالر تک بڑھ گئی۔وزیراعظم تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئی،جو ان کی اپنی جماعت کے اراکین پارلیمان نے گزشتہ رات پیش کی تھی۔۔