بی بی سی کی دو نمبری پکڑی گئی،بھارت نوازی میں صحافتی اقدار بھول گیا

وزیرخزانہ اسد عمر کے انٹرویو سے کلبھوشن یادیو کا ذکر ہی نکال دیا گیا ، آڈیو سے گفتگو حذف کرنا بھول گئے، چوری پکڑی گئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) دنیا کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے بی بی سی کی دو نمبری پکڑی گئی۔بھارت نوازی میں صحافتی اقدار بھول گیا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کے پروگرام ہارڈٹاک کو دیئے گئے انٹرویو سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ذکر ہی نکال دیا گیا لیکن آڈیو سے گفتگو حذف کرنا بھول گئے جس سے چوری پکڑی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے بڑے نشریاتی ادارے بی بی سی کی چوری پکڑی گئی بی بی سی نے بھارت نوازی میں صحافتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ذکرہی گول کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک کے میزبان نے سی پیک اور بلوچستان میں بد امنی کے بارے میں سوال کیا جس پر اسد عمر نے جو تفصیلی اور دو ٹوک جواب دیا اسے کانٹ چھانٹ کر نشر کیا گیا۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے کلبھوشن یادیو سے متعلق جو کچھ کہا اسے سنوایا ہی نہیں گیا لیکن انٹر ویو کے آڈیو کلب نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

انٹر ویو کے آڈیو کلپ میں کلبھوشن یادیو کے اعتراضی بیان کا تفصیلی ذکر ہے بی بی سی انٹر ویو کے آڈیو سے کلبھوشن یادیو کے حوالے سے گفتگو حذف کرنا بھول گیا اور جوں کی توں نشر کر دی جس سے برطانوی نشریاتی ادارے کی بھارت نوازی اور معلومات تک رسائی کا دو ہرا معیار بے نقاب ہو گیاہے۔