پاکستان نے امریکا کی مذاکرات کیلئے طالبان سے بات کروا دی
امریکا پہلے ہمیں ڈومور کہتا تھا اب امریکا ہمیں کہتا ہے کہ افغان طالبان سے بات کروا دو، جس پرپاکستان نے امریکا کی افغان طالبان سے بات کروائی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا پشاور میں تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 دسمبر 2018 17:50
(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ محمود خان ایک سادہ اور سچا انسان ہے۔ مجھے ایمانداری پر پورا اعتماد ہے۔
اگر کوئی آدمی جتنا بھی عقلمند ہو لیکن اگر وہ ایماندار اور دیانتدار نہیں تواس کا کوئی فائدہ نہیں۔ پنجاب کے لوگوں نے عثمان بزدار کو بڑا مذاق اڑایا۔پنجاب کے لوگوں کو ایسے وزیراعلیٰ کی عادت تھی جوگاڑیوں کا پروٹوکول، 35کروڑ خرچے سے جہاز استعمال کررہا ہے۔ لیکن یہاں ایک سادہ اور دلیروزیراعلیٰ ہے۔ یہ مافیا کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔اسی طرح یہ دونوں وزیراعلیٰ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ مجھے خوشی ہوئی جب محمود خان نے شیلٹر ہوم دکھا یا جو انہوں نے غریبوں کیلئے بنایا ہے۔انہوں نے غریبوں کیلئے نام مہمان خانہ رکھا ہے۔اب یہ مہمان خانے 5 بنائے جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جس ملک کا تعلیم کا نظام غریب کو غریب اور امیر کو امیر کردے توملک کیسے فلاحی ریاست بنے گا؟ ہم پہلی بار پورے پاکستان میں یکساں تعلیم کیلئے زور لگا رہے ہیں۔اسی طرح سرکاری اور نجی اسپتال بنائے گئے۔آہستہ آہستہ سرکاری اسپتال غریبوں اور نجی امیروں کیلئے بن گئے۔یہی وہ کامیابی کا راستہ ہے۔مدینہ کی ریاست کا راستہ بھی یہی ہے۔اللہ ہمیں نبی پاک ﷺ کے راستے پر چلنے کی ہدایت فرماتا ہے۔مدینہ کی ریاست توغریب تھی۔ لیکن اس کے باوجود نبی پاک ﷺ نے غریبوں کا ساتھ دیا۔یہی پاکستان کا مقصد تھا۔وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ تمام وزراء کو سب آفس جانا چاہیے،روز جانا چاہیے اور شام تک وہاں بیٹھنا چاہیے، مجھے کوئی نہ کہے کہ میری وزارت لے لی ہے۔اب مجھے یہ مسئلہ نہیں ہے کہ اگر کسی سے وزارت لے لی تووہ فاروڈ بلاک نہ بنالے لیکن اب ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس لیے وزراء تمام پالیسیاں غریبوں کو مدنظر رکھ بنائیں۔بیوروکریسی کی سوچ یہ ہے کہ سرمایہ کاری اچھی چیز نہیں ہے۔لیکن ہم نے سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریز ہمارے نہیں تھے بلکہ وہ باہر سے آئے ہوئے تھے۔اس لیے وہ لوگوں کے ٹیکس کے پیسے پر گورنر ہاؤسز بنائے ، بڑے بڑے محلات بنائے جس میں ایک ایک آدمی رہتا تھا۔جب انگریز یہاں سے گیا توہمارے حکمرانوں نے بھی وہی رویہ جاری رکھا ہوا ہے۔ہمارے لوگوں کو وہاں جانا چاہیے۔گورنرہاؤس لاہور کی دیوار توڑنے کا اس لیے فیصلہ کیا کہ لوگ وہاں کی خوبصورتی سوچیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک این جی او ترس نے پشاور میں پانچ شیلٹر ہومزمیں کھانا اور انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایگزون کمپنی 27سال بعد پاکستان آئی ہے انہوں نے ہمارے سمندر میں ایک جگہ دیکھی ہے جس میں انہوں نے ڈرلنگ شروع کردی۔ان کا کہنا ہے یہاں گیس کے ذخائر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پہلے ہمیں ڈومور کہتا تھا لیکن اب امریکا ہی ہمیں کہتا ہے کہ افغان طالبان سے بات کروا دو، جب میں کہتا تھا کہ بات چیت کے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا تومجھے طالبان خان کہا جاتا تھا۔ لیکن آج پاکستان نے امریکا کی افغان طالبان سے بات کروائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر افغانستان میں امن قائم ہوگیا تو بڑی ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو ہدایت کی کہ اگر کوئی بیوروکریٹ کام نہیں کرتا تواس کیخلاف ایکشن لیں ۔ لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔لوگ یہ نہیں سنیں گے کہ بیوروکریٹ نے کام نہیں کرنے دیا۔ لوگ ہمیں ڈنڈے ماریں گے۔مزید اہم خبریں
-
جرمن موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے مہاجرت سے زیادہ خوف زدہ ہیں
-
فیجی: انصاف کی راہ میں رخنہ ڈالنے پر سابق وزیر اعظم کو جیل کی سزا
-
9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،بلاول بھٹو زرداری
-
تیونس کی خاتون امن کار یو این ایوارڈ کی حق دار قرار
-
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپس سے نکا ل دیاگیا
-
’گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا‘
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.