مری اور گلیات میں برفباری کے بعد سورج نکلنے سے موسم کا دلکش منظر

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:46

مری اور گلیات میں برفباری کے بعد سورج نکلنے سے موسم کا دلکش منظر
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برفباری کے بعدجہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہاں سورج نکلنے کے بعد موسم بھی انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے حالیہ برفباری کے بعد ملک بھر سے سیاحوں نے یہاں کا رخ کرلیا ہے، آئے ہوئے سیاح مری کے خنک اور خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا رش دیکھنے کو آرہا ہے اور سیاح فیملیاں اور منچلے برفباری اور مقامی لوگوں کی طرف سے مختلف سیاحتی شاہراہوں پر برف کے بنے ہوئے بتوں کے ساتھ فوٹو گرافی کرتے رہے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مری کے کاروبار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :