راولپنڈی،وقار النساء کالج برائے خواتین میں مستقبل میں سانحات سے محفوظ رہنے کے طریقوں پر سیمینار

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ وقار النساء کالج برائے خواتین راولپنڈی کے شعبہ تاریخ اور شعبہ سیاسیات کے زیرانتظام سانحہ پشاورکے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں پروفیسر عابدہ زیدی اور پروفیسر ھما حیدر نے اس سانحے کے حوالے سے مستقبل میں طالبات کو محفوظ رہنے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا جن میں پُرسکون رہنا، ناگہانی حالات میں خود کو محفوظ کرنا، کمروں میں خود کو محفوظ بنانے کے طریقے، شیشوں کے ٹوٹنے سے خود کو بچانے کے طریقے، موبائل فون کی بیڑیوں کو برے وقت کے لیے زیادہ دیر استعمال کے قابل رکھنے کے طریقے بتائے سیمینار سانحہ پشاور میں جان کی بازی ہار جانے والے معصوم بچوں کی یاد میں اہتمام کیا گیاسیمینار کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور ترجمے سے ہوا آغاز سیمینار میں شہدائے پشاور کے لئے دُعا کروائی گئی سیمینار کے شرکا نے اس سانحے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو خراج تحسین پیش کیاپروفیسر عابدہ زیدی اور پروفیسر ھما حیدر نے اس سانحے کے حوالے سے مستبقل میں طالبات کو محفوظ رہنے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا جن میں پُرسکون رہنا، ناگہانی حالات میں خود کو محفوظ کرنا، کمروں میں خود کو محفوظ بنانے کے طریقے، شیشوں کے ٹوٹنے سے خود کو بچانے کے طریقے، موبائل فون کی بیڑیوں کو برے وقت کے لیے زیادہ دیر استعمال کے قابل رکھنے کے طریقے بتائے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ طالبات کوٹٰیم ورک کی ترغیب بھی دی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر سایرہ مفتی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حفاظت سب کی زماداری ہی. اور شہید بچوں کے ایسال سواب کے لیے دعا بھی کی.طالبات نے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا سیمینار کا اختتام اس عزم کیساتھ ہوا کہ دشمن چاہے کتنا طاقتور کیوں نہ ہو مسلمان ایک خدا پر کامل یقین رکھنے کی وجہ سے اس کا مقابلہ نہایت بہادری کے ساتھ کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔