مرکزی جامع مسجد شہدائے اہلحدیث بالاکوٹ میں ختم نبوت کانفرنس کل منعقد ہو گی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:56

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) مرکزی جامع مسجد شہدائے اہلحدیث بالاکوٹ میں ختم نبوت کانفرنس کل اتوا رکو بعد از نماز مغرب منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کانفرنس میں گوجرانوالہ سے حضرت مولانا حبیب الرحمن ترمذی، حویلیاں سے مولانا عبدالمقیت اور صدر اہلحدیث یوتھ فورس خیبر پختونخواہ مولانا سرفراز خان فاروقی ایبٹ آباد سے شرکت کریں گے۔ تقریب کی میزبانی کا شرف مرکزی جامع مسجد شہدائے اہلحدیث کے نائب خطیب اور مقرر حضرت مولانا ڈکٹر فہیم الاسلام صدیقی کو حاصل ہو گا جنہوں نے تحصیل بالاکوٹ کے تمام احباب کو کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔