وزیراعظم ہاؤس میں قائم سیٹزن پورٹل میں آنیوالی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے علیحدہ افسران تعینات کر دئیے

اتوار 16 دسمبر 2018 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) وزیراعظم ہاؤس میں قائم سیٹزن پورٹل میں آنیوالی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے علیحدہ افسران تعینات کر دئیے ہیں،تھانہ کھنہ،کورال،نیلور،سبزی منڈی جبکہ ضلعی انتظامیہ سے متعلق سینکڑوں شکایات گزشتہ ہفتہ کی گئیں ہیں۔سیٹزن یورٹل میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی علاقہ غوری ٹاؤن کھنہ ودیگر علاقوں کا ریونیو راولپنڈی جبکہ علاقائی سہولیات اسلام آباد سے لی جارہی ہیں۔

پورٹل میں جب قبضہ مافیا،صفائی سے متعلق شکایات کی گئیں تو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے مذکورہ شہریوں کو فون کرکے بتایا کہ کھنہ،شکریال،کری روڈ،کورال کی زمینوں پر قبضوں اور دیگر معلومات راولپنڈی انتظامیہ سے لی جاسکتی ہیں اور ان علاقوں کا تمام تر ریونیو پنجاب کے سپرد ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ مذکورہ علاقوں میں زمینوں پر قبضوں سے متعلق شکایات کی جائیں تو راولپنڈی پولیس وانتظامیہ اسلام آباد کی حدود میں آپریشن نہیں کرسکتی ہے۔

شہریوں نے وزارت داخلہ سمیت دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ علاقے اسلام آباد کی حدود میں آتے ہیں اور گیس،بجلی سکولز،تھانے سب کچھ اسلام آباد کے کام کررہے ہیں جبکہ زمینوں کے معاملات پنجاب ریونیو میں چلے جاتے ہیں اور قیمتی زمینوں پر قبضہ کی واہگزاری کیلئے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔