Live Updates

پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب

سنا ہے پیپلزپارٹی پربرا وقت آنے والا،آصف زرداری گرفتارہوجائیں گے؟ بلاول بھٹو سے سوال، پی پی نے ہمیشہ آمروں کیخلاف جدوجہد کی، گرفتاریاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 دسمبر 2018 17:46

پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2018ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں کے خلاف جدوجہد کی ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے گرفتاریاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک سوال ’’سنا ہے پیپلزپارٹی پربرا وقت آنے والا ہے؟ کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، انہوں نے ایک اور سوال’’ افواہیں گردش میں ہیں کہ زرداری صاحب کی گرفتاری متوقع ہے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں کے خلاف جدوجہد کی ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے گرفتاریاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معیشت ، خارجہ پالیسی ، داخلہ صورتحال سمیت تمام کاموں میں نااہل ثابت ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی اگر ہماری 30سالوں کی حکومتوں کی بات کرتی ہے توغلط ہے۔ ہماری اتنا عرصہ حکومتیں نہیں رہیں۔ عمران خان بھی اپنی پانچ سالہ حکومت کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کے خلاف تحقیقات شروع ہوئی ہیں ہم نے کچھی اعتراض کیا اور نہ ہی ریلیف مانگا۔

پیپلزپارٹی سے تیس تیس سالوں کے اثاثے پوچھے جارہے ہیں لیکن جو آپ کے لوگ ہیں، آپ کے اتحادی ہیں انکوکیوں سہولت دی جارہی ہے؟اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزراء اعلیٰ اور وزراء پر کیسز ہیں ان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا؟آصف زرداری نے کون سی غلط بات کی ہے؟ اگر انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن ہوں اور جمہوری حکومت بنائی جائے۔ توکونسی بری بات ہے؟انہوں نے کہا کہ ایک مارشل لاء کی حکومت میں ملک ٹوٹا، دوسرے میں معاشی صورتحال برباد ہوئی۔

انہوں نے کونسی شہد کی نہریں بہائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پورے ملک کو سوموٹو کے ذریعے چلا لیں گے؟ تویہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگر کہتے ہیں تمام ادارے آئین میں کام کریں توکون سی بری بات ہے؟عدالت کے جو کام تاخیر کا شکار ہیں اس پر کون سوموٹو ایکشن لے گا؟ اس میں ہم چیف جسٹس سے ہی درخواست کریں گے کہ حضور توجہ دیں۔اب گوجرانوالہ میں عدالتیں بند رہیں توہم نے توجہ دلائی کونسا برا کیا ہے؟ اگر کوئی فرد یہ سمجھے کہ ہم مسیحا ہیں تووہ غلط ہے۔

پیپلزپارٹی کا مقصد اداروں سے جھگڑا نہیں کرنا۔ ہم کہتے ہیں تمام اداروں کو ملکر آگے بڑھنا ہے۔آج بھی وزراء 18ویں ترمیم کو ختم کروانے کے درپے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کوئی یہ کہے کہ میں ہی ملک کا مسیحا ہوں تویہ غلط ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات