آصف زرداری کا نوازشریف سے ملاقات کے سوال پر دلچسپ جواب
سنا ہے رواں ہفتے نوازشریف سے ملاقات ہورہی ہے؟ صحافی کا سوال، آپ کیا کہتے ہیں؟ جو آپ کہیں گے وہ کریں گے، مفاہمت کا بادشاہ میں ہوں اگرآپ کہتےہیں تومان لیتے ہیں،آپ کو ہمیشہ میری گرفتاری کاخوف رہتا ہے۔سابق صدر آصف زرداری کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 17 دسمبر 2018 18:56
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو ہمیشہ میری گرفتاری کا ہی خوف رہتا ہے۔
دریں اثناں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو جب ایوان میں پہنچے تو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنا خطاب روک کر انہیں ویلکم کہا۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوال ’’سنا ہے پیپلزپارٹی پربرا وقت آنے والا ہے؟ کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، انہوں نے ایک اور سوال’’ افواہیں گردش میں ہیں کہ زرداری صاحب کی گرفتاری متوقع ہے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں کے خلاف جدوجہد کی ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے گرفتاریاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معیشت ، خارجہ پالیسی ، داخلہ صورتحال سمیت تمام کاموں میں نااہل ثابت ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی اگر ہماری 30سالوں کی حکومتوں کی بات کرتی ہے توغلط ہے۔ ہماری اتنا عرصہ حکومتیں نہیں رہیں۔ عمران خان بھی اپنی پانچ سالہ حکومت کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کے خلاف تحقیقات شروع ہوئی ہیں ہم نے کچھی اعتراض کیا اور نہ ہی ریلیف مانگا۔ پیپلزپارٹی سے تیس تیس سالوں کے اثاثے پوچھے جارہے ہیں لیکن جو آپ کے لوگ ہیں، آپ کے اتحادی ہیں انکوکیوں سہولت دی جارہی ہے؟اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزراء اعلیٰ اور وزراء پر کیسز ہیں ان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا؟آصف زرداری نے کون سی غلط بات کی ہے؟ اگر انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن ہوں اور جمہوری حکومت بنائی جائے۔ توکونسی بری بات ہے؟انہوں نے کہا کہ ایک مارشل لاء کی حکومت میں ملک ٹوٹا، دوسرے میں معاشی صورتحال برباد ہوئی۔ انہوں نے کونسی شہد کی نہریں بہائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پورے ملک کو سوموٹو کے ذریعے چلا لیں گے؟ تویہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگر کہتے ہیں تمام ادارے آئین میں کام کریں توکون سی بری بات ہے؟عدالت کے جو کام تاخیر کا شکار ہیں اس پر کون سوموٹو ایکشن لے گا؟ اس میں ہم چیف جسٹس سے ہی درخواست کریں گے کہ حضور توجہ دیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.