لاہور کے ڈپٹی میئر نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کیساتھ ہاتھا پائی ہونے کے بعد وسیم قادر نے اپنے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی

muhammad ali محمد علی پیر 17 دسمبر 2018 18:57

لاہور کے ڈپٹی میئر نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2018ء) لاہور کے ڈپٹی میئر نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کیساتھ ہاتھا پائی ہونے کے بعد وسیم قادر نے اپنے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئرلاہور وسیم قادر نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے گزشتہ دنوں پی پی 168 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست کے بعد ایک اجلاس کے دوران 40 بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی میں لاہو رکے ڈپٹی میئر وسیم قادر کو پانی کی بوتل مار دی تھی۔

جواب میں ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے بھی حمزہ شہباز کو بوتل دے ماری تھی۔ اس واقعے کے بعد پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر کو پارٹی سے نکلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے اس سے قبل ہیئ پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے حمزہ شہباز کے تضحیک آمیز رویے سے تنگ آکر ن لیگ سے راستے جدا کیے ہیں۔ واضح رہےکہ پی پی 168 لاہور مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خالی کردہ نشست جو تحریک انصاف نے چھین لی۔