راولپنڈی میں بے گھر افراد کے لیے شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا گیا
ہم میرٹ پر فیصلہ کرنے والے افسران کے ساتھ ہونگے، رواں ماہ کے آخر تک دو کروڑ آبادی کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے، نوازشریف اور زرداری نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا وفاقی وزیر صحت عامر کیانی اور وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بے گھر افراد کے لیے شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
پیر 17 دسمبر 2018 22:35
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ میڈیا اچھی چیزوں کو ھائی لائٹ بھی کرے ،شیلٹر ھوم کے لیے سرکاری فنڈز موجود ہیں اور ان سے ہی عمارت تعمیر ہوگی، وزیر اعظم نے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا پروگرام دیا ہے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے سات لاکھ بیس ہزار روپے تک علاج معالجے کی سہولت میسر ہو گی، رواں ماہ کے آخر تک دو کروڑ آبادی کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے، رنگ روڈ شہر کی سب سے اہم ضرورت ہے اور اس سے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو کم ہو گا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے فوارہ چوک راجہ بازار میں شیلٹر ہوم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیلٹر ہوم کے قیام میں وزیر صحت عامر کیانی کی بہت محنت ہے، اس کام میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھایا،اس ملک کو نوازشریف اور زرداری نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور بلاول بھی ان سے ملنے جارہا ہے ، سب کو 30مارچ تک معلوم ہوجائے گا، پانی، تندور، میٹرو ہر چیز کے نام پر اس قوم کو لوٹا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سندھ میں نکلا ہے تو ان کو حالات نظر آگئے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے کے اردگرد سولر مارکیٹ بنے گی جس سے ایک نیا شہر آباد ہوگا ،جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے پر بیس روپے ٹول ٹیکس لگائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں سیاستدان ہوں اور عام آدمی کا ذکر کرتا ہوں ، ٹیکس بڑھنے کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں،تیس مارچ کو معلوم ہوجائے گا کہ کون اناڑی ہے اور کون کھلاڑی ہے ،کوئی کچھ بھی کہہ سکتا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کو کرپٹ نہیں کہہ سکتے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.