Live Updates

راناثںاءاللہ نے اپنی گرفتاری کی خبر خود ہی دے دی

مجھے کوئی شک نہیں کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا۔عمران خان نے لاہور میں ڈی جی اینٹی کرپشن سے دو گھنٹے ملاقات کی اور کہا کہ راناثںاءاللہ کو پھنسا کر گرفتار کریں۔ سابق وزیرقانون راناثںاءاللہ کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 دسمبر 2018 11:14

راناثںاءاللہ نے اپنی گرفتاری کی خبر خود ہی دے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی بھی گرفتاری ہونے والی ہے؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ مجھے گرفتار کریں گے اور میں اللہ کے فضل سے گرفتاری کے لیے تیار ہوں۔رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم عمران خان لاہور گئے تھے اور وہاں انہوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن سے دو گھنٹے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ باقی معاملات کے ساتھ ساتھ فیصل آباد سے کچھ نہ کچھ رانا ثناء اللہ کے خلاف نکالو۔اور پھر وہی پیغام ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کو پہنچایا گیا اور اب وہ سر پکڑ کر بیٹھا ہے کہ میں راناثناءاللہ کے خلاف کیا نکالوں۔

(جاری ہے)

راناثناءاللہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے کسی رہنما میں ہمت ہے تو وہ اس بات کی تردید کریں۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ پر فیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کر من پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کے الزام پر تحقیقات شروع کر دیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب کے مطابق رانا ثنا اللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، انہوں نے انڈرپاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا، سابق صوبائی وزیر کیخلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔

جب کہ دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں رانا ثناء اللہ کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاوَن کیس لوگوں کو گولیاں ماری گئیں مگر ہم نے کسی کوجیل میں بند نہیں کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں رانا ثنا اورشہباز شریف کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ن لیگی قیادت ابھی تک میں صرف رانا ثنا اللہ جیل باہر ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات