روایتی شلوار قمیض،کالا چشمہ اور ہاتھ میں پتنگ کی ڈور
وزیراعظم عمران خان کی پتنگ اڑانے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 14:10
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ کسی بلڈنگ کی چھت پر دیکھا جا سکتا ہے۔
صارفین نے بھی عمران خان کی اس پرانی ویڈیو بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں اور کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر اس طرح سے پتنگ اڑاتے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بسنت منانے کے لیے دلچسپی ظاہر کی تھی۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے تہوار کو منانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ بسنت منانے کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت ہوں گے۔ بسنت کے دوران پتنگ بازی کی اجازت دینے کے امور کا جائزہ لے گی۔کمیٹی پتنگ بازی کے نقصانات سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گی۔ بسنت تہوار کے دوران پتنگ بازی کی اجازت کا فیصلہ کمیٹی کی رپورٹ پر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دونوں ادوار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ شہبازشریف کے دور حکومت میں بسنت منانے پر پابندی عائد کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیاں بچانا تھا۔ پتنگ بازی کے دوران قاتل دھاتی ڈور کا استعمال عام ہوگیا تھا جس کے باعث راہگیر موٹرسائیکل سواروں سمیت بچے بڑے کوئی بھی اس قاتل ڈور سے محفوظ نہیں رہا تھا۔ دھاتی ڈور سے متعدد لوگوں، جن میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں، اپنی جانیں گنواچکے ہیں یا جبکہ متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے تھے جس کے بعد پتنگ بازی اور بسنت منانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بسنت کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا ہے اور اس حوالے سے جائزہ لینے کے لیےکمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.