Live Updates

مریم نواز نے آنا تھا وہ کیوں نہیں آئیں؟ نواز شریف سے صحافی کا سوال

مریم نواز کو میں نے روکا یہاں آکر پریشان ہوتیں، مریم نواز کو اپنی 85 سال کی والدہ کے پاس چھوڑا۔ احتساب عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 دسمبر 2018 17:25

مریم نواز نے آنا تھا وہ کیوں نہیں آئیں؟ نواز شریف سے صحافی کا سوال
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز نے آنا تھا وہ کیوں نہیں آئیں؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو میں نے روکا یہاں آکر پریشان ہوتی۔میری والدہ 85 سال کی ہیں۔مریم کو ان کے پاس چھوڑا۔

میری والدہ کی اداسی سے میرا دل روتا ہے۔چھوٹی بیٹی بھی لندن سے آئی ہوئی ہے وہ بھی آنا چاہتی تھی لیکن میں نے منع کیا۔ حوصلہ اللہ دیتا ہے میں نے حوصلہ نہیں چھوڑا۔میرا عزم بلند اور مضبوط ہے۔واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنسز کا محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت، 25 ملین ڈالر جرمانہ اور دس سال کیلئے نااہلی کی سزا سنادی جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بری کر دیا جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود نیب حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احتساب عدالت کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکنان صبح ساڑھے سات بجے ہی احتساب عدالت پہنچنا شروع ہو گئے۔ سابق وزیر اعظم احتساب عدالت کا فیصلہ سننے کے لئے ایک روز قبل اتوار کی صبح ہی اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔ مسلم لیک (ن) کے رہنما احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مہتاب عباسی اور بزرگ رہنما جاوید ہاشمی بھی احتساب عدالت پہنچے۔

شاہد خاقان عباسی اور بعض دیگرلیگی رہنمائوں کو عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے احتساب عدالت جانے سے قبل اپنے وکیل خواجہ حارث سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز، پرویز رشید، طلال چوہدری، طارق فضل چوہدری اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات