ْڈاکٹر خواجہ محمد اشرف ذکر مصطفیؐ

کے ذریعے لوگوں کو ایک لڑی میں پروتے رہے،ڈاکٹر فاروق ستار

جمعہ 4 جنوری 2019 18:39

ْڈاکٹر خواجہ محمد اشرف ذکر مصطفیؐ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف ذکر مصطفیؐ کے ذریعے لوگوں کو ایک لڑی میں پروتے رہے ۔ان خیالا ت کا ظہار سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست و چیئر مین رحمانیہ ٹرسٹ ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر عاشق رسول ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا خواجہ محمد اشرف تمام مسالک کے لوگوں میں قابل احترام شخصیت تھے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ سمبلی کے رکن محمد علی جی جی نے کہا موصوف اپنے مسلک کاربند رہتے ہوئے ہمیشہ وحدت کی بات کرتے تھے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یو کے چیمبر آف کامرس کے وائس پریزڈنٹ ،وائس چیئرمین رحمانیہ ٹرسٹ عامر اشرف خواجہ ،جنگ لندن کے ایڈیٹر ہمایوں عزیز،اے آر وائی کے حاجی رئوف ،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا ،چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر دادرواچکزئی ،صدر تحریک منہاج القرآن کراچی نعیم انصاری،ناظم تحریک مرزا جنید علی ،مسعود عثمانی،فہیم صدیقی،اویس احمد ۔

(جاری ہے)

مزمل قریشی،علامہ رانا نفیس،سیکرٹری جنرل زاہد لطیف نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا ۔ہمایوں عزیز نے کہا خواجہ اشرف کی زندگی حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں گزری ساری زندگی مدحت رسول ؐ کو اپنی زندگی بنائے رکھا ۔فروغ عشق رسول ؐ کیلئے نعت خوانی انکا مشن تھا۔ارشد وہرا نے کہا خواجہ اشرف اتحاد بین المسلمین کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے انھوں نے اپنے نظرئیے اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔

مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک و صدر رحمانیہ ٹرست قاضی زاہد حسین نے کہا خواجہ اشرف کی زندگی تحریک منہاج القرآن اور رحمانیہ مسجد کیلئے وقف تھی انھوں تحریکی مراکز کے ،لائبریز،اور دینی مدارس کے قیام کیلئے برق رفتاری سے کام کیا خواجہ صاحب کی زندگی دین اسلام کی سربلندی میں گزری ۔کانفرنس میں مختلف ثناء خوان رسول کو مدحت رسول ؐ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

عشق رسول ؐ کانفرنس میں ملک کے مشہور معروف ثناخوان رسول ؐ الحاج یوسف میمن،ذولفقار حسین،یوسف بخاری،خالد حسین،رانا عبد الحمید سہروردی،قاری سلطان سمیت بڑی تعداد میںثناخوان رسول ؐ نے بارگاہ مصطفیؐ ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔نعیم انصاری اور مرزا جنید نے کہا خواجہ اشرف جدوجہد انقلاب کے ابتدائی کارکنان میں سے تھے جنھوں نے ساری زندگی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القاری کے سپاہی بن کر جدوجہد کی ۔