Live Updates

عمران خان سے این آر او کی توقع رکھنا کسی دیوانے کا خواب ہی ہو سکتاہے، صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

جمعہ 4 جنوری 2019 21:04

لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ عوام کو جمہوریت کے نام پر بے وقوف بنانے کا وقت گزرچکا ہے ،ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے خود ہی پکڑ میں آگئے ہیں اور اب شریف برادران کو آصف زرداری کیلئے بھی اپنے ساتھ ہی ایک اور بیرک کا بندوبست کرلینا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیو منسٹر بلاک آ فس میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں انسانی حقوق ٹاسک فورس کے نیٹ ورک کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی منظوری دیدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن اور لوٹ مار چھپانے کیلئے دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کا اپنا ہی کچا چٹھہ کھل گیا ہے اور اس پنڈورا باکس سے زرداری اینڈ کمپنی مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ عمران خان سے این آر او کی توقع رکھنا کسی دیوانے کا خواب ہی ہو سکتاہے ۔انشاء اللہ پی ٹی آئی احتساب کا وعدہ پورا کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات