پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس سے اپنے آخری سانسوں تک پارٹی سے وفاداری نبھانے والے ملک حاکمین خان کو پارٹی سپردِ خاک کر دیا گیا،

مرحوم نے وفاداری دکھا کر اپنے کردار کا ثبوت دیا

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:25

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس سے اپنے آخری سانسوں تک پارٹی سے وفاداری نبھانے والے ملک حاکمین خان کو پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے دن نمازِ جنازہ کے بعدسپردِ خاک کر دیا گیا․ مرحوم نے ملک میں وفاداری دکھا کر اپنے کردار کا ثبوت دیا․ دو سابق وزرائے اعظم سمیت مرکزی لیڈروں اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے جنازے میں شرکت سے ان سے اظہارِ عقیدت کیا گیا․ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہنے والے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان ، ملک محمد آصف خان کے والد ملک حاکمین خان جن کا لاہور میں انتقال ہو گیا تھا کو شین باغ میں نمازِ جنازہ کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا․ نمازِ جنازہ ڈسٹرکٹ خطیب جامع مسجد حنفیہ مولانا غلام محمد صدیقی نے پڑھائی جس میں سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزراء شیخ آفتاب احمد، ملک امین اسلم، زمرد خان، ڈاکٹر اسرار شاہ، سردار سلیم حیدر، سردار احسن خان، سردار اولیا خان، سردار ذوالفقار حیات، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، چیف آف شین باغ ملک حمید اکبر خان،محمد صفدر اعوان، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظہر الدین، چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان،معروف نعت خواںعبدالغفور جامی،چیئرمین نعت کونسل ڈاکٹر عرفان قادری، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال، شیخ ظہور الٰہی، طاہر نقاش، شیخ فیصل جاوید، رانا شوکت علی خان، احمد نواز ملک، عطا محمد خان اعوان، ملک تفسیر احمد، عمران زاہد، ولید خان، قمر عباس، پہلوان محمد افضل، ملک شیر افضل لالہ، بریگیڈیئر عاصم نواز، احمد نوازخان، مولانا حافظ محمد صدیق، مولانا محمد یوسف حقانی، ملک امداد حسین، خالدخان کھٹڑ، نصیر خان جدون، راجہ آفتاب احمد، جاوید خان باجوڑی، ملک لیاقت خان، رانا لیاقت علی خان سمیت ہزاروں سوگواران نے شرکت کی․ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کر دیا گیا․ مرحوم کی رسمِ قل سوموار دن 11بجے ملک شاہان حاکمین خان کی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی۔