سابق وزیر سینٹر ملک حاکمین خان کی محفل قل ، پارٹی کارکنان اور سیاسی شخصیات کی شرکت

منگل 8 جنوری 2019 23:59

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر سینٹر ملک حاکمین خان کی محفل قل بلاول ہاؤس شیں باغ سیکرٹریٹ اٹک میں منعقدہوئی، اٹک۔ اسلام آباد۔ راولپنڈی۔ جہلم۔ چکوال۔ آزاد کشمیر۔ کے پی کے اور دیگر علاقوں سے پارٹی کارکنان اور مقتدر سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،52 سال تک مسلسل ذوالفقار علی بھٹو کی قبر اور ان کے خاندان سے وفاداری نبھانے والے مرکزی رہنما پی پی پی سابق وزیر سینٹر ملک حاکمین خان جو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعدمسلسل نظر انداز کیا گیا اور یہ سلسلہ نماز جنازہ سے شروع ہو کر ان کی محفل قل پر اختتام پذیر ہو گیا، محفل قل کی تقریب میں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیاد ت میں سے کوئی عہدیدار تک شریک نہ ہوا،مرحوم کی محفل قل ان کی رہائش گاہ بلاول سیکرٹریٹ پیپلز ہاؤس شیں باغ میں منعقد ہوئی جس سے مرحوم کے بیٹے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان، مرکزی سینئر نائب صدر، فوکل پرسن پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے خطاب کیا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علاقہ میں بنیادی ضروریات کے ہزاروں منصوبوں پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سینکڑوں بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کرکے علاقہ کی ترقی میں نئے باب کا اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

بڑے زمیندار گھرانہ سے تعلق کے باوجود عاجزی اور انکساری ان کے خاندان کا شیواہے۔ اب ایک محکمہ کے دو سے تین وزیر بنائے جاتے ہیں۔ جبکہ ملک حاکمین خان سات محکموں کے بااختیار وزیر اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔ ان سے وفا اقتدار تک نہیں بلکہ قبر تک نبھائی۔ ان کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو سے بھی وفاداری قبر تک جاری رہی۔